Featured
- Get link
- X
- Other Apps
طوطا پالنا بھی ہوا مشکل، حکومت نے بنایا نیا قانون
اب طوطے پالنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ حکومت نے ایسا قدغن لگایا ہے کہ اب اگر کوئی میٹھی بولی والے اس پرندے کو پالنا چاہے تو پہلے حکومت سے لائسنس لینا ہوگا۔
جی ہاں آپ بالکل درست سن رہے ہیں کہ اب طوطے گھروں میں پالنے کے لیے باضابطہ لائسنس لینا ہوگا۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے اہم قانون متعارف کرا دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے یہ فیصلہ مقامی طوطوں کی بقا، ان کے غیر قانونی شکار اور تجارت روکنے کے لیے کیا ہے اور طوطے پالنے کے خواہشمند افراد کو باقاعدہ رجسٹریشن فیس ادا کرنا لازمی ہوگی۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے چار اقسام کے طوطوں پر ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس مقرر کی ہے۔ یہ طوطے الیگزینڈرائن، رنگ روز، سلیٹی اور پلم ہیڈڈ ہیں۔ جن افراد نے پہلے سے طوطے پالے ہوئے ہیں، انہیں بھی لائسنس کے لیے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بنائے گئے قانون میں مزید پالیسیوں پر کام جاری ہے۔ رجسٹریشن کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس سے معدوم ہوتے پرندوں کی تعداد معلوم ہوگی اور ان کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات اٹھانا آسان ہوگا۔
- Get link
- X
- Other Apps
Popular Posts
پاکستان کے 10 سالہ نابینا بچے نے انڈونیشیا میں ہونے والا عالمی قرأت مقابلہ جیت لیا۔
- Get link
- X
- Other Apps
ایف بی آر کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے لیے جدید ای آکشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
- Get link
- X
- Other Apps


Comments
Post a Comment