Skip to main content

Featured

Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing

       Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing Most people think quantum computing is still far away. Many believe it will take 10 or more years before it becomes useful. That idea is not fully correct. Some parts of quantum computing already exist and are being used in research and early applications. The real strength of this technology comes from something called quantum algorithms. If you want to understand quantum computing, you need to understand quantum algorithms. They are the methods that tell a quantum computer how to solve problems. Without algorithms, even the most powerful machine cannot do anything useful. This article explains quantum algorithms in a clear and simple way. You will learn what they are, how they work, and where they are used in real life. What Is an Algorithm An algorithm is a set of steps used to solve a problem. For example: Searching for a name in a list Sorting numbers Solving equations Every computer uses algorit...

بنگلہ دیش نے چین سے 20 جدید J-10C لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا

 



ڈھاکہ — بنگلہ دیش نے اپنی فضائیہ کی جدیدیت اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے چین سے 20 عدد جدید J-10C لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹ اور سرکاری دستاویزات کے مطابق اس خریداری کا مجموعی تخمینہ تقریباً 2 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہے، جس میں طیاروں کی خریداری کے علاوہ پائلٹس کی تربیت، مینٹیننس اور دیگر متعلقہ اخراجات شامل ہیں۔


حکام کا کہنا ہے کہ یہ حکومت سے حکومت تک (G2G) معاہدہ ہے اور توقع ہے کہ طیاروں کی ترسیل مالی سال 2025-26 اور 2026-27 کے دوران مکمل ہوگی۔ معاوضے کی ادائیگیاں 10 سالہ مدت میں کی جائیں گی اور مکمل ادائیگیاں سال 2035-36 تک قسطوں میں ختم ہوں گی۔


چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق J-10C ایک فورٹ جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی اہداف دونوں کے خلاف مختلف مشنز انجام دینے کے قابل ہے۔ یہ طیارہ تقریباً 2.2 گنا صوتی رفتار تک پہنچ سکتا ہے (تقریباً 2,415 کلومیٹر فی گھنٹہ)، اس کا آپریشنل رینج 1,850 کلومیٹر ہے اور یہ 200 کلومیٹر تک کے اہداف کو مؤثر طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈرونز اور دیگر طیاروں کے ساتھ مربوط آپریشن بھی کر سکتا ہے۔



سرکاری وضاحت کے مطابق ہر J-10C طیارے کی بنیادی قیمت 6 کروڑ ڈالر رکھی گئی ہے جس کے حساب سے بیڑے کی بنیادی قیمت 1.2 ارب ڈالر بنتی ہے، جبکہ بقیہ رقم تربیت، آلات، لاجسٹکس اور نقل و حمل کے اخراجات کے لیے مختص ہے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے معاہدے کی حتمی منظوری اور نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔


یاد رہے کہ اس سال مئی میں پاک-بھارت فضائی جھڑپ کے بعد J-10C کی کارکردگی پر توجہ مرکوز رہی تھی اور کئی ممالک نے اس طیارے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق فی الحال ان کے پاس کل 212 طیارے موجود ہیں جن میں سے 44 لڑاکا طیارے ہیں — جن میں 36 چینی ساختہ F-7، 8 روسی MiG-29B اور کچھ Yak-130 لائٹ اٹیک طیارے شامل ہیں۔

Comments

Post a Comment