Skip to main content

Featured

Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing

       Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing Most people think quantum computing is still far away. Many believe it will take 10 or more years before it becomes useful. That idea is not fully correct. Some parts of quantum computing already exist and are being used in research and early applications. The real strength of this technology comes from something called quantum algorithms. If you want to understand quantum computing, you need to understand quantum algorithms. They are the methods that tell a quantum computer how to solve problems. Without algorithms, even the most powerful machine cannot do anything useful. This article explains quantum algorithms in a clear and simple way. You will learn what they are, how they work, and where they are used in real life. What Is an Algorithm An algorithm is a set of steps used to solve a problem. For example: Searching for a name in a list Sorting numbers Solving equations Every computer uses algorit...

آن لائن ملازمتوں کے اشتہارات پر پی ٹی اے کی وارننگ جاری

                 
پی ٹی اے کا شہریوں کو آن لائن جعلی نوکریوں سے خبردار کرنے کا پیغام

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن ملازمت کی تلاش کرنے والے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

اتھارٹی نے عوامی مفاد میں جاری پیغام میں کہا کہ آن لائن نوکریوں کے جعلی اشتہارات میں اضافہ ہو رہا ہے، جن کے ذریعے شہریوں کو مالی اور ذاتی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر موجود ہر ملازمت کی پیشکش درست نہیں ہوتی۔

متعدد فراڈ گروہ زیادہ تنخواہ، آسان اوقات کار یا بیرون ملک ملازمت کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کو لالچ دیتے ہیں، تاکہ ان سے پیسے یا ذاتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اتھارٹی کے مطابق مختلف ایجنٹس سوشل میڈیا پر معروف کمپنیوں کے نام استعمال کر کے نوجوانوں کو جعلی آن لائن ملازمتوں کی پیشکش کرتے ہیں۔   پی ٹی اے نے بتایا کہ کچھ عناصر سروے یا تحقیق کے بہانے شہریوں کی تصاویر اور لوکیشن حاصل کرتے ہیں، جنہیں بعد میں ملک اور عوام کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا کہ اگر سوشل میڈیا پر کوئی نوکری کی پیشکش غیر معمولی طور پر پرکشش لگے، صرف واٹس ایپ پر رابطے کی شرط ہو، بھرتی کرنے والا شخص اپنی شناخت چھپائے، یا غیر ضروری معلومات جیسے شناختی کارڈ نمبر، گھر کا پتہ، لنک یا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر زور دے، تو فوری محتاط ہو جائیں۔

پی ٹی اے کے مطابق، شہری ہر نوکری کے اشتہار کی تصدیق ضرور کریں۔ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں، تصدیق شدہ ای میل چیک کریں یا متعلقہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے براہِ راست رابطہ کریں۔

اتھارٹی نے ہدایت کی کہ اپنی ذاتی معلومات کبھی غیر مصدقہ ذرائع سے شیئر نہ کریں۔ اگر کوئی اشتہار مشکوک محسوس ہو تو فوراً رپورٹ کریں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اچھی نوکری حاصل کرنا اہم ہے، لیکن آن لائن تحفظ اس سے زیادہ ضروری ہے۔

Comments