Skip to main content

Featured

Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing

       Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing Most people think quantum computing is still far away. Many believe it will take 10 or more years before it becomes useful. That idea is not fully correct. Some parts of quantum computing already exist and are being used in research and early applications. The real strength of this technology comes from something called quantum algorithms. If you want to understand quantum computing, you need to understand quantum algorithms. They are the methods that tell a quantum computer how to solve problems. Without algorithms, even the most powerful machine cannot do anything useful. This article explains quantum algorithms in a clear and simple way. You will learn what they are, how they work, and where they are used in real life. What Is an Algorithm An algorithm is a set of steps used to solve a problem. For example: Searching for a name in a list Sorting numbers Solving equations Every computer uses algorit...

بایومیٹرک تصدیق نہ کرانے والے صارفین کے موبائل والیٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس جلد بند کر دیے جائیں گے۔

بایومیٹرک تصدیق کے بغیر ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس بند ہونے کی خبر

کراچی: بینک صارفین کے لیے اہم اطلاع، بایومیٹرک تصدیق کے بغیر موبائل والیٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے بایومیٹرک ضوابط آج سے نافذ ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس اور والٹس معطل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے جولائی 2025 میں BPRD سرکلر نمبر 1 کے ذریعے تمام بینکوں، مائیکرو فنانس اور ڈیجیٹل بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس اداروں، اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے لیے بایومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا تھا۔

نئے ضوابط کے تحت جن صارفین نے بایومیٹرک تصدیق مکمل نہیں کی، ان کے اکاؤنٹس سے 25 اکتوبر سے لین دین معطل کر دیا جائے گا۔ اس میں رقوم بھیجنے اور وصول کرنے دونوں سہولتوں پر پابندی شامل ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں صارفین متاثر ہوں گے جن میں روشن ڈیجیٹل اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیا ’کنسولیڈیٹڈ کسٹمر آن بورڈنگ فریم ورک‘ تمام انفرادی اور کارپوریٹ صارفین پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، خواہ اکاؤنٹ بینک کی شاخ سے کھولا گیا ہو یا آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے۔

نئے قواعد کا مقصد مالی نظام میں شفافیت بڑھانا، منی لانڈرنگ کی روک تھام کرنا، اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی کو مضبوط بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں کو تین ماہ کی مدت دی تھی تاکہ وہ بایومیٹرک تقاضوں پر عملدرآمد مکمل کر سکیں، تاہم مقررہ ڈیڈ لائن میں کسی توسیع کی اطلاع نہیں دی گئی

Comments