Skip to main content

Featured

Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing

       Quantum Algorithms: The Real Power Behind Quantum Computing Most people think quantum computing is still far away. Many believe it will take 10 or more years before it becomes useful. That idea is not fully correct. Some parts of quantum computing already exist and are being used in research and early applications. The real strength of this technology comes from something called quantum algorithms. If you want to understand quantum computing, you need to understand quantum algorithms. They are the methods that tell a quantum computer how to solve problems. Without algorithms, even the most powerful machine cannot do anything useful. This article explains quantum algorithms in a clear and simple way. You will learn what they are, how they work, and where they are used in real life. What Is an Algorithm An algorithm is a set of steps used to solve a problem. For example: Searching for a name in a list Sorting numbers Solving equations Every computer uses algorit...

شاہ رخ خان نے ہندو مداحوں کو نبی کریم ﷺ کی سنت اپنانے اور دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھانے کا مشورہ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہ رخ خان کا وائرل ویڈیو، جس میں وہ نبی کریم ﷺ کی سنت اپنانے اور دسترخوان پر بیٹھ کر کھانے کی اہمیت بیان کر رہے ہیں۔

 بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی شاندار اداکاری سے بلکہ اپنی مثبت سوچ، عاجزی اور زندگی سے متعلق گہری باتوں سے بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’دسترخوان‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں نہایت خوبصورت انداز میں سمجھاتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں، ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں، یہ ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ دسترخوان پر بیٹھ کر کھانے سے نہ صرف عاجزی پیدا ہوتی ہے بلکہ خاندان کے درمیان محبت اور ایک دوسرے کے قریب ہونے کا احساس بھی بڑھتا ہے۔

ان کی یہ بات سن کر مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی اور کہا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ اپنی باتوں سے انسانیت اور احترام کا سبق دیتے ہیں۔ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔ اگر آپ زمین پر ٹانگیں اندر کی طرف موڑ کر بیٹھیں اور کھائیں، تو معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے۔ اس طرح آپ کبھی پیٹ کو مکمل نہیں بھرتے، لیکن محسوس ہوتا ہے کہ آپ سیر ہو گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم عام طور پر کھانے کے دوران خود کو ضرورت سے زیادہ بھر لیتے ہیں، جو صحت کے لیے اچھا نہیں۔ تھوڑی بھوک باقی رہنے دینا ہمیشہ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔‘‘

شاہ رخ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس کے سائنسی پہلو سے واقف نہیں، مگر انہیں یقین ہے کہ ’’کھانے کا یہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔‘‘

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت رہی ہے، اور لوگ شاہ رخ خان کے روایتی، منظم اور سادہ طرزِ زندگی کی تعریف کر رہے ہیں۔

اداکار کی پیشہ ورانہ زندگی کی بات کی جائے تو شاہ رخ خان حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ اب وہ اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پاڈوکون اور ان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


Comments

Post a Comment