Featured
- Get link
- X
- Other Apps
شاہ رخ خان نے ہندو مداحوں کو نبی کریم ﷺ کی سنت اپنانے اور دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا کھانے کا مشورہ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی شاندار اداکاری سے بلکہ اپنی مثبت سوچ، عاجزی اور زندگی سے متعلق گہری باتوں سے بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’دسترخوان‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں نہایت خوبصورت انداز میں سمجھاتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں، ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں، یہ ہمارے نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ دسترخوان پر بیٹھ کر کھانے سے نہ صرف عاجزی پیدا ہوتی ہے بلکہ خاندان کے درمیان محبت اور ایک دوسرے کے قریب ہونے کا احساس بھی بڑھتا ہے۔
ان کی یہ بات سن کر مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی اور کہا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ اپنی باتوں سے انسانیت اور احترام کا سبق دیتے ہیں۔ کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔ اگر آپ زمین پر ٹانگیں اندر کی طرف موڑ کر بیٹھیں اور کھائیں، تو معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے۔ اس طرح آپ کبھی پیٹ کو مکمل نہیں بھرتے، لیکن محسوس ہوتا ہے کہ آپ سیر ہو گئے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم عام طور پر کھانے کے دوران خود کو ضرورت سے زیادہ بھر لیتے ہیں، جو صحت کے لیے اچھا نہیں۔ تھوڑی بھوک باقی رہنے دینا ہمیشہ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔‘‘
شاہ رخ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس کے سائنسی پہلو سے واقف نہیں، مگر انہیں یقین ہے کہ ’’کھانے کا یہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔‘‘
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت رہی ہے، اور لوگ شاہ رخ خان کے روایتی، منظم اور سادہ طرزِ زندگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
اداکار کی پیشہ ورانہ زندگی کی بات کی جائے تو شاہ رخ خان حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ اب وہ اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پاڈوکون اور ان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Popular Posts
پاکستان کے 10 سالہ نابینا بچے نے انڈونیشیا میں ہونے والا عالمی قرأت مقابلہ جیت لیا۔
- Get link
- X
- Other Apps
ایف بی آر کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے لیے جدید ای آکشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
- Get link
- X
- Other Apps

Mashallah
ReplyDelete